میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسرایٰ یونیورسٹی معاملہ، نذیر اشرف لغاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

اسرایٰ یونیورسٹی معاملہ، نذیر اشرف لغاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) 15 اگست کا فیصلہ برقرار، سندھ ہائی کورٹ نے سابق وائس چانسلر نذیر اشرف لغاری کی درخواست پر فریقین پر نوٹس جاری کردیئے، نذیر اشرف لغاری نے 15 اگست کے فیصلے پر اسٹے کیلئے درخواست دائر کی تھی، سندھ ہائی کورٹ نے نذیر اشرف لغاری کو بطور وائس چانسلر کام کرنے سے روک دیا تھا، سابقہ وائس چانسلر کا اداروں کو دھوکہ، ایم ڈی کے عھدے پر بیٹھے بیٹے زید لغاری نے اسری یونیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا، پولیس یونیورسٹی میں موجود مسلح افراد کے خلاف کارروائی سے گریزاں، تفصیلات کے مطابق اسری یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے سندھ ہائی کورٹ کے 15 اگست کے سنگل بینچ کے فیصلے پر اسٹی پر سندھ ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت میں عدالت نے مذکورہ فیصلے پر اسٹی نہیں دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو عدالت میں زیر سماعت کیسز میں مرج کرتے ہوئے 13ستمبر کو جواب طلب کرلیا ہے، ، سندھ ہائی کورٹ کراچی کی سنگل بینچ نے 15 اگست کو ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری کو بطور وائس چانسلر کام سے روکتے ہوئے ان کی 23 جون کے بعد تمام اقدامات کو غیرقانونی قرار دیا تھا، عدالت نے آرڈر میں لکھا تھا کہ نذیر اشرف لغاری کا 23 جون کو 3 سالہ مدت ملازمت ختم ہو چکی ہے اس لئے ان کے بطور وائس چانسلر تمام کام غیرقانونی ہیں جبکہ چانسلر اور رجسٹرار یونیورسٹی کے معاملات چلانے کے مجاز اتھارٹیز ہیں، سندھ ہائی کورٹ کے واضع احکامات کے باوجود نذیر اشرف لغاری یونیورسٹی ہر قابض ہے، ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری نے اداروں کو دہوکہ دینے کیلئے آفیشلی طور پر تو چارج چھوڑنے کا دعویٰ کر رہے لیکن ان آفیشلی ادارے پر قابض ہیں، ذرائع کے مطابق اسری یونیورسٹی کا کنٹرول اس وقت نذیر اشرف لغاری کے بیٹے جس کو نذیر اشرف لغاری نے خود ساختہ تشکیل کردہ عہدہ مئن?جنگ ڈائریکٹر کے عھدے پر بٹھایا تھا کی پاس ہے اور حیرت انگیز طور پر یونیورسٹی بغیر چانسلر رجسٹرار اور وائس چانسلر کے ایم ڈی چلا رہا ہے، ذرائع کے مطابق زید لغاری نے سینکڑوں مسلح افراد یونیورسٹی و ہسپتال میں تعینات کردیئے ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف پایا جاتا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود نذیر اشرف لغاری یونیورسٹی کام کنٹرول چانسلر اور عدالت کے مقرر کردہ رجسٹرار کو دینے کیلئے تیار نہیں ہے، اسری یونیورسٹی میں مسلح افراد کی موجودگی کے باوجود پولیس کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں