میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان تماشوں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے ،مریم اور نگزیب

عمران خان تماشوں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے ،مریم اور نگزیب

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

اتحادی حکومت کاعزم واضح ہے کہ ملک کی معیشت کی سمت درست ہو،پچھلے چار سال کی تباہ کاریاںودیگر مسائل کو حل کر رہے ہیں
عمران خان نے بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، بی آر ٹی پشاور، ہیلی کاپٹر کیس سمیت دیگر کیسوں میں تحقیقات بند کروائیں،پریس کانفرنس
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ عمران خان تماشوں، ڈراموں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے،پچھلے چار سال کی تباہ کاریاں، مہنگائی، معیشت کی تباہی سمیت ہم دیگر مسائل کو حل کر رہے ہیں،اتحادی حکومت کا عزم واضح ہے ملک کی معیشت کی سمت درست ہو، عمران خان کا مقصد معاشی استحکام اور عوام کے اعتماد کو خطرے میں ڈالنا ہے،عمران خان نے بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، بی آر ٹی پشاور، ہیلی کاپٹر کیس سمیت دیگر کیسوں میں تحقیقات بند کروائیں، پی ٹی آئی کی دو آف شور کمپنیوں کا ایڈریس 2 زمان پارک ہے،عمران خان سے دو کمپنیوں کا کئی مرتبہ پوچھا گیا، یہ کمپنیاں پنڈورہ پیپرز میں بھی آ چکی تھیں،عمر فاروق، فرید الدین احمد، حامد زمان اور عزیز اللہ نامی چار لوگوں کے نام پر بینک اکائونٹ کھلے، وزیراعظم کی ہدایت پر کیش کی صورت میں فوری ریلیف سیلاب زدگان کو دیا جا رہا ہے،جن علاقوں میں این ڈی ایم اے کی خوراک اور ادویات کی صورت میں امداد نہیں جا سکتی، ان علاقوں کے لوگ اس رقم سے اپنی ضروری اشیاء خرید سکیں گے۔ پیر کویہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان تماشوں، ڈراموں، نوٹنکی اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ کا عادی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان نے پچھلے چار سال معاشی سرنگیں بچھائیں، آئی ایم ایف کا پروگرام تباہ کیا تاکہ ملک دیوالیہ ہو، فارن ایڈڈ پارٹی کے فارن ایجنٹ چیئرمین ملک پر مسلط ہو تو پھر ملک کے ساتھ یہی کچھ ہوتا ہے،ان کا مقصد ملک کو دیوالیہ کرنا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ حکومت معیشت کو درست سمت میں گامزن کر رہی ہے، پچھلے چار سال کی تباہ کاریاں، مہنگائی، معیشت کی تباہی سمیت ہم دیگر مسائل کو حل کر رہے ہیں،اتحادی حکومت کا عزم واضح ہے کہ ملک کی معیشت کی سمت درست ہو ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کوشش ہے مہنگائی کم ہو، لوگوں کو روزگار ملے، ہمارے معاشی استحکام کا پلان اس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کو جب معلوم ہوا کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے تو اس نے فتنہ، فساد، انتشار اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کا مقصد معاشی استحکام اور عوام کے اعتماد کو خطرے میں ڈالنا ہے، انہوں نے معیشت درست کرنا ہوتی تو یہ معیشت کا دیوالیہ نہ کرتے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان چور ہے، وہ پکڑے گئے ہیں، فارن ایجنٹ ثابت ہوئے ہیں، یہ آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس سے بھاگتا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان نے بلین ٹری سونامی، مالم جبہ، بی آر ٹی پشاور، ہیلی کاپٹر کیس سمیت دیگر کیسوں میں تحقیقات بند کروائیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ چار سال تک صرف شور مچاتے رہے، سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کے سوا انہوں نے کچھ نہیں کیا۔ انہوںنے کہاکہ جھوٹ پر مبنی الزامات پر بیانیہ بنانے کے لئے اس نے ریاستی طاقت کا استعمال کیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جب عدالتوں میں ثبوت دینے کی باری آئی تو یہ اپنا بیانیہ ثابت نہیں کر سکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں