میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے ، شرجیل میمن

بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے ، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ اگست ۲۰۲۲

شیئر کریں

بلدیاتی اداروں میں محنتی اورقابل افرادکوبھرتی کیاجائے ،نااہل افسرا ن وملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی
پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت اورصوبائی کابینہ خودکاموں کی نگرانی کررہی ہے ،مشکل گھڑی میں عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے
حیدرآباد(این این آئی)صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بارشوں میں میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی پر شرجیل میمن برس پڑے، صوبائی وزیر کے سوال پر ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر ٹال مٹول کرنے لگے۔شرجیل میمن نے میونسپل کارپوریشن کے افسر سے سوال کیا کہ آپ کے پاس کتنے ملازمین ہیں اور وہ کہاں ڈیوٹیز کرتے ہیں، جس پر بلدیہ افسر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 1100 ملازمین ہیں صرف 400 کام کر رہے ہیں اور 700 گھر بیٹھے تنخواہ لیتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کو فوری ملازمت سے برطرف کیا جائے، بلدیاتی اداروں کی نااہلی کی وجہ سے سندھ حکومت بدنام ہو رہی ہے، نااہل افسران و ملازمین کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں میں محنتی اور قابل افراد کو بھرتی کیا جائے، شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے تمام ملازمین سے کام لیا جائے۔انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر میونسپل کارپوریشن کی نگرانی کریں اور رپورٹ تیار کریں۔علاوہ ازیں شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لطیف آباد سمیت مختلف علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے نکاسی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا اور کہا کہ مشکل کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت اور صوبائی کابینہ خود تمام کاموں کی نگرانی کررہی ہے ، ضلع کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے نکاسی آب جلد مکمل کرلی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں