میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسریٰ یونیورسٹی کے اسلام آباد، کراچی ،حیدرآباد کیمپس پر قبضے کی کوشش

اسریٰ یونیورسٹی کے اسلام آباد، کراچی ،حیدرآباد کیمپس پر قبضے کی کوشش

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اسری یونیورسٹی کے اسلام آباد، کراچی اور حیدرآباد کئمپس پر مبینہ قبضے کی کوشش، پولیس نے قبضے کی کوشش ناکام بنادی، التبری میڈیکل کالج کراچی سے 14 افراد گرفتار، حیدرآباد میں گرلز ہاسٹل پر فائرنگ ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری، بیٹے سمیت ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق اسری اسلامک فائونڈیشن میں تنازع شدت اختیار کر چکا ہے، ترجمان اسری اسلامک فائونڈیشن کے مطابق گذشتہ رات دیر سے نجی سیکیورٹی گارڈز کی وردیوں میں ملبوس افراد نے اسری یونیورسٹی کے اسلام آباد کئمپس، کراچی کے میمن گوٹھ میں التبری میڈیکل کالج اور حیدرآباد میں اسری یونیورسٹی سے ملحقہ الیگینٹ بلڈرز کی آفیس پر دہاوا بول کر قبضے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے پہنچ کر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، حیدرآباد میں چڑھائی کے دوران اسری گرلز ہاسٹل پر فائرنگ بھی کی گئی جس سے طالبات میں خوف پھیل گیا پولیس کے پہنچنے پر مسلح افراد فرار ہوگئے، دوسری جانب میمن گوٹھ کراچی کی پولیس نے التبری میڈیکل کالج پر چڑہائی کرنے والے 14 افراد کو گرفتار کرلیا اور سیکیورٹی انچارج جاوید کی مدعیت میں ڈاکٹر نذیر اشرف لغاری ،بیٹے سمیت ایک درجن سے زائد افراد پر مقدمہ درج کردیا ہے، اسلام آباد کئمپس پر بھی قبضے کی کوشش کئمپس میں موجود افراد نے ناکام بنا دی، واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اسلام آباد کئمپس اور گلستار جوہر کراچی میں واقع کئمپس پر چڑہائی کرکے قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اسلام آباد میں بھی سیکورٹی انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں