میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ای او حیسکوانتظامی طور پرناکام، ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

سی ای او حیسکوانتظامی طور پرناکام، ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ جاری

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

سی ای او حیسکو مسلسل انتظامی طور ناکام، ریجن میں بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری، احتجاج معمول بن گئے، کئے علاقوں کے ٹرانسفارمر دو ماہ گذرنے کے باوجود نہ بن سکے، شہری عذاب میں مبتلا، ریحان حامد حیسکو کا نظام بہتر کرنے میں ناکام، ، شہریوں کا حیسکو چیف کو ہٹانے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق حیسکو کے نئے سی ای او دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انتظامی طور پر ناکام دکھائی دے رہے ہیں، ذرائع کے مطابق سی ای او حیسکو ریحان حامد کی مسلسل انتظامی ناکامی کے باعث حیسکو کا نظام مفلوج ہو چکا ہے اور حیسکو کا تمام نظام ایک غیرقانونی طور پر مقرر افسر نے اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، حیسکو میں تمام تر تقرریوں و تبادلوں کے اختیار اس بااثر افسر کے پاس موجود ہیں، سی ای او کی انتظامی ناکامی کے باعث ریجن میں 12 سے 16 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جبکہ حیدرآباد شہر کے کئے علاقوں میں دو ماہ گزرنے کے باوجود جلے ہوئے ٹرانسفارمر تبدیل نہ ہوسکے ہیں اور شہریوں کا روزانہ احتجاج معمول بن چکا ہے، حیدرآباد کی شہریوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر حیسکو چیف کو عہدے دے ہٹا کر قابل افسر کو تعینات کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں