میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب کا ادارہ صرف سویلین کو آنکھیں دکھاتا ہے، نواز لیگ کا الزام

نیب کا ادارہ صرف سویلین کو آنکھیں دکھاتا ہے، نواز لیگ کا الزام

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ اگست ۲۰۲۱

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ(ن) نے کہا ہے کہ نیب صرف سویلین کو آنکھیں دکھاتی ہے، چیئرمین نیب اپنی ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل ہو رہے ہیں ،چیئرمین نیب میں جرات ہے تو عاصم سلیم باجوہ سے پوچھیں اثاثے کہاں سے بنے، کھربوں کی کرپشن کا الزام لگانے والے اب شہباز شریف پر 45لاکھ کی کرپشن کا الزام لگا رہے ہیں ،نیب نیازی گٹھ جوڑ دفن چکا ہے،جب بھی حکومت ناکامی کی وکٹ پر بولڈ ہوتی ہے تو عوامی توجہ ہٹانے کیلئے اپوزیشن پر جھوٹا کیس دائر کر دیاجاتاہے، وزیر مواصلات مراد سعید کے والد سٹوڈنٹ ویزہ پر آسٹریلیا گئے ،والد کی عمر بتائیں اور یہ بھی بتائیں کہ وہ کون سی ڈگری لے کر واپس آئیں گے، پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو پہلے چیئرمین سینیٹ کے خلاف لائے ، اگر کامیاب ہوئی تو ہم بھی پنجاب میں لے آئیں گے ،پاکستان پرائیویٹ کمپنی اورعمران خان کی اے ٹی ایم مشینوں کی آماجگاہ بن چکا ہے ، ادارے قومی اسمبلی میں رپورٹس جمع کرواتے لیکن حکومت اس رپورٹ پر بیٹھ جاتی ہے تاکہ کرپشن سامنے نہ آ جائے،آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق کورونا پر امداد میں اربوں روپے کی کرپشن ہے لیکن سامنے نہیں لائی جاتی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال، سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عطا اللہ تارڑ نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے 2018ء سے پاکستان پر اقتصادی و معاشی تباہی مسلط کر دی ہے ،معیشت پر خاموشی سے وارکیا گیا ،ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدرمیں 10فیصد کمی ہوئی ،پہلے ڈالر 154روپے اورآج 166روپے پر فروخت ہو رہاہے،روپے کی قدر میں کمی سے مہنگائی بڑھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں