میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے ،وزیر اعظم

ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے ،وزیر اعظم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

وزیر اعظم عمران خان نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔

شیئر کریں

وزیر اعظم عمران خان نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، وزیراعظم کے معاون خصوصی عبدالرزاق دائود، چیئرمین ایف بی آر و دیگر نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو بریفنگ دی جبکہ اجلاس میں ملک میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ کے نئے منصوبوں پر بھی غور کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے 400 ہائی سکینڈری اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کرنے کی منظوری دی۔اجلاس میں طے پایا کہ پہلے مرحلے میں 40 اسکولوں میں سائنس، ٹیکنالوجی، ریاضی، انجینئرنگ کی جدید لیبارٹریز قائم کی جائیں گی۔دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ ان پر عمل درآمد ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے فروغ سے وابستہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں