میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ

الطاف حسین کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا عندیہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: شعیب مختار) ساتھیوں کی جانب سے لاتعلقی اور بانی متحدہ کی پاکستان مخالف تقریر کوچار سال بیت گئے 22اگست ’’یوم عزم وفا‘‘ کے موقع پر شہر قائد سمیت مختلف ممالک میں کارکنوں اور ہمدردوں کو اہم پیغام دیدیا گیا کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کر نے کا عندیہ حساس ادارے ریاست مخالف عناصر کیخلاف متحرک ہو گئے ذرائع کے مطابق 22اگست 2016کو بانی متحدہ کی جانب سے نائن زیرو پر چھاپے اور گرفتاریو ں کیخلاف ہونے والے احتجاج میں کارکنوں سے خطا ب کرتے ہوئے پاکستان مخالف نعرے لگائے گئے تھے اور لوگوں کو اشتعال انگیزی پر اکسایا گیا تھاجس کے بعد ان کی تقاریر،تصاویر نشر کرنے اور شائع کرنے پر پابندی عائدکر دی گئی تھی جو تاحاحال برقرار ہے بانی متحدہ کو پاکستان مخالف تقریر کاچار سالوں میں بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا ہے جس کے تحت طویل عرصے سے ان کی جماعت سے وابستہ قریبی ساتھی بھی ان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اس ضمن میں متحدہ لندن کی جانب مذکورہ دن کو یوم عزم وفا کے طور پر منانے کا اعلان کیا گیا تھا اس سلسلے میں انٹر نیشنل سیکرٹریٹ اور مختلف ممالک میں گذشتہ روز تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا ہے جس میں بانی متحدہ کی جانب سے ٹیلیفونک خطاب کے ذریعے کارکنوں اور رہنماؤں کو اہم ہدایات دیدی گئی ہے نیز ان کی جانب سے سندھو دیش سے متعلق سرگرمیاں تیز کرنے اور آ ئندہ چند ماہ میں کراچی میں ہونے وا لے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے اس ضمن میں حساس ادارو ں کی جانب سے شہر میں امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کے لیے گذشتہ روز یوم عزم وفا کے موقع پر بانی متحدہ کی رہائشگاہ کے اطراف سخت سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے جس کے تحت کراچی میں کسی بھی قسم کی تقریب منعقد ہونے سے قاصر رہی تھی حساس اداروں کی جانب سے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث اور بانی متحدہ سے منسلک کارکنوں اور رہنماؤں کی سرکوبی شروع کر دی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کے متحدہ لندن سے رابطے سامنے آنے پر اسے فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا اور ملک دشمن سرگرمیو ں میں ملوث ہونے کے مقدمات قائم کیے جائی گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں