میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ حکومت کو ہوش آگیا محرم شروع ہوتے ہی سڑکوں کی صفائی شروع

سندھ حکومت کو ہوش آگیا محرم شروع ہوتے ہی سڑکوں کی صفائی شروع

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ اگست ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ حکومت نے محرم الحرام کا آغاز ہوتے ہیں سڑکوں کی صفائی ، سیوریج نظام کی بہتری ، کچرے کی صفائی اور اسٹریٹ لائٹس صحیح کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔محکمہ بلدیات سندھ نے ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ ، ایم ڈی واٹر بورڈ ، کراچی سمیت تمام اضلاع کے میونسپل کمشنرز ، ایم ڈی واسا کو محرم الحرام کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کی۔محکمہ بلدیات سندھ نے کہاکہ جلوس کی گزر گاہوں پر اگر سڑک توٹ پھوٹ کا شکار ہے تو جلد از جلد اسکی تعمیر اور اسٹریٹ لائٹس کا انتظام کیا جائے اور جلوس کی گزر گاہوں پر موجود کچرے کی صفائی کا عمل فوری کیا جائے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ روشن علی شیخ نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں صفائی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکائو باقاعدگی کے ساتھ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ جلوس کے راستوں پر بارش کے باعث گرنے والے بجلی کے تاروں ، کیبلز کی فوری مرمت کی جائے ، اس حوالے سے کے الیکٹرک ، حیسکو ، سیپکو اور سول انتظامیہ کی مدد لی جائے ۔محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے ، کھلے مین ہولز کو فوری بند کیا جائے اور حساس جگہوں پر فائر ٹینڈرز اور واٹر برائوذرز کا انتظام رکھا جائے ۔لوکل کائونسلز ، واٹر بورڈ اور واسا اپنے کنٹرول رومز کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر محکمہ بلدیات سے رابطے میں رہیں، یوم عاشور تک کوئی بھی عملہ اپنے متعلقہ ڈسٹرکٹ کی اجازت کے بغیر چھٹیوں پر نہیں جاسکے گا۔محکمہ بلدیات سندھ نے کہاکہ جلوس کی گزر گاہوں پر سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے واٹر بورڈ اور واسا چوبیس گھنٹے اپنی ٹیمیں تیار رکھیں گے ۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام ایام سوگ میں امام بارگاہوں، مساجد، عزا خانوں اور ماتمی جلوس کے راستوں پر کسی بھی طرح کا کچرا یا گندگی کسی بھی صورت نظر نہیں آنی چاہیے اور اینٹی بیکٹیرئیل اسپرے کا چھڑکاو لگاتار ان مقامات پر جاری رہنا چاہیے ۔روشن علی شیخ نے بتایا کہ تمام میونسپل کمشنرز اس بات کے پابند ہیں کہ اپنے علاقوں میں ہونے والی صفائی و اسپرے کی سرگرمیوں سے روازانہ کی بنیاد پر مطلع کریں کیونکہ انسانی صحت اور حفاظت عامہ حکومت سندھ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں