میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لینڈ مافیا میدان میں آگئی، اربوں مالیت کی ریلوے زمین پر قبضے شروع

لینڈ مافیا میدان میں آگئی، اربوں مالیت کی ریلوے زمین پر قبضے شروع

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ اگست ۲۰۱۹

شیئر کریں

(رپورٹ:جوہر مجید شاہ)کراچی سرکلر ریلوے بحالی منصوبہ پر تجاوزات کے خلاف آپریشنل کارروائی بند ہوتے ہی لینڈ مافیا سرگرم ہوگئی، ریلوے کی اربوں کروڑوں روپے کی اراضی پر دوبارہ قبضے جمالیے۔ ادھر اس ضمن میں معلوم ہوا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی جائے پیدائش سے ملحق علاقے وزیر مینشن پر ریلوے پولیس نے لکڑی کے ٹال سمیت ریڑھے، پتھارے، کیبن اور دیگر تجاوزات منہدم کر دی گئی تھیں، لیکن سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے جیسے ہی تجاوزات کے خلاف کارروائی بند ہونے کے احکامات موصول ہوئے تو لینڈ مافیا کی چاندی ہوگئی اور انہوں نے دوبارہ قبضے جما لیے ہیں، خصوصاً لکڑی کی ٹال کی انتظامیہ نے تو ریلوے نقشہ کی بھی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے من مانے انداز میں جگہ گھیر لی ہے اس طرح کراچی کے دیگر علاقوں گیلانی اسٹیشن پر بھی کراچی سرکلر ریلوے سروے نمبر109 پر ریلوے کی قیمتی اراضی پر دوبارہ مکانات و فلیٹس کے لیے لگژری فلیٹس کی بکنگ شروع کر دی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں