میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں، آصف زرداری

ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں نہ دیں، آصف زرداری

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

لاہور (بیورو رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف جو چاہتا تھا وہی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، لیکن وہ دھمکیاں دینے سے پہلے جان لیں کہ یہ پاکستان ہے اور ہم مسلمان ہیں، پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں ، اگر امریکا پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے، نواز شریف کی حکومت کو صرف جمہوریت کے لیے بچایا ،ہمیں پاکستان کو سخت جدوجہد اور ذہانت سے بچانا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں حلقہ این اے 120کے انتخاب کے حوالے سے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، قمر زمان کائرہ ، شیری رحمان ، عزیز الرحمن چن ، ندیم افضل چن ، اسلم گل اور فائزہ ملک سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے پاکستان کا درد ہے اس لیے ٹرمپ کی تقریر سننے کے لیے رات بھر جاگتا رہا، نوازشریف جو چاہتا تھا وہی ٹرمپ نے آج کہا، لیکن ٹرمپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ پاکستان ہے، افغانستان نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ہمیں دھمکیاں نہ دیں۔ ہم پاکستانی اور مسلمان ہیں ، اگر امریکہ جنگ کرنا چاہتا ہے تو افغانستان میں جا کر لڑے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی قربانیاں امریکیوں سے کہیں زیادہ ہیں، اگر امریکا پاکستان کے ساتھ حساب برابر کرنا چاہتا ہے تو ہم پہلے اس کے ساتھ پائی پائی کا حساب کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں