میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں، پرویز رشید

ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں، پرویز رشید

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ اگست ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس رپورٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں خبر کیسے رکوا سکتا تھا، مجھ سے وزارت تو پہلے ہی لے لی گئی تھی۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار کے بیان کے رد عمل میں سابق وزیراطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈان لیکس سے تو میرا کوئی تعلق ہی نہیں، کیوں کہ میری نوکری تو پہلے ہی چھین لی گئی تھی، جبکہ ڈان لیکس رپورٹ آنے بلکہ جے آئی ٹی بننے سے پہلے ہی مجھے نکال دیا گیا تھا۔سابق وزیرکا کہنا تھا کہ مجھ پرالزام لگایا گیا کہ میں نے خبر کو رکوایا نہیں، میں تو چاہتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک ہونی چاہیے، کیونکہ رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے نکلوانے کو اچھی طرح ثابت کرنے کی کوشش کی ہوگی۔واضح رہے کہ اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ اگر ہم سچ بولنے کو روایت اپنالیں تو بہت سی خامیاں دور ہوجائیں گی، ڈان لیکس کی تحقیقات کا فیصلہ حکومت نے کیا اوراس رپورٹ کو منظرعام پر لانا چاہیے، جبکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں