میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ صنعت ،اسمال انڈسٹریز کارپوریشن 6 ارب وصولی میں ناکام

محکمہ صنعت ،اسمال انڈسٹریز کارپوریشن 6 ارب وصولی میں ناکام

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ صنعت کے ماتحت اداروں کی بدترین کارکردگی۔ سندھا سمال انڈسٹریز کارپوریشن 6 ارب روپے وصولی کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہو گیا۔ صرف ڈھائی فیصد وصولی ہو سکی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ صنعت کے ماتحت ادارے سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے مالی سال 23-2022 کے دوران صنعتی پلاٹس پر وصولی کا حدف 6 ارب 67 کروڑ روپے مقرر کیا لیکن افسران صرف 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول کر سکے۔ لائسنس فی کی مد میں وصولی کا حدف 14 کروڑ 40 لاکھ روپے طے کیا گیا لیکن وصول صرف 7 کروڑ 70 لاکھ روپے ہو سکے۔ نان یوٹلائیزیشن فی کا حدف 19 کروڑ روپے مقرر کیا گیا لیکن افسران 15 کروڑ روپے وصول کر سکے۔ سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے جرمانے کی مد میں حدف ایک کروڑ 40 لاکھ روپے طئہ کیا لیکن وصول 80 لاکھ روپے کئے گئے۔ عمارتوں۔ دکانوں اور ٹاورز کے کرائے کی مد میں حدف 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر ہوا لیکن وصول صرف 50 لاکھ روپے ہو سکے۔ خود روزگار اسکیم کے تحت وصولی کا حدف 80 لاکھ روپے طے ہوا لیکن سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے افسران ایک روپیہ بھی وصول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ کارپوریشن کے افسران مقرر کردہ حدف کا 2.5 فیصد وصول کر سکے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ادارے میں وصولی کے لئے کوئی بھی منصوبہ بندی اور حکمت عملی نہیں۔ محکمہ صنعت کے اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا کہ سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے افسران 6 ارب روپے سے زائد کی وصولی نہیں کر سکے لیکن وزیر صنعت جام اکرام دھاریجو اور سیکریٹری صنعت نے ایم ڈی سندھ سمال انڈسٹریز کارپوریشن سمیت دیگر افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں