حکومتی لاڈلے ، پرویز بلوچ ڈی جی کی 2 نشستوں پر ناکام
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سندھ حکومت چہیتے افسر پرویز بلوچ پر مہربان، ڈائریکٹر جنرل کے دو عہدوں پر براجمان، ادارہ ترقیات اور سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے معاملات چلانے میں ناکام، دونوں ادارے انتظامی و معاشی بحران کا شکار، تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت چہیتے افسر پرویز احمد بلوچ پر مہربان ہوتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے دو عہدے تقویض کردیئے ہیں، سندھ حکومت نے کچھ عرصہ قبل پرویز بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات حیدرآباد کے عہدے پر مقرر کیا تھا تاہم پرویز احمد بلوچ ادارہ ترقیات کے انتظامی و معاشی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے جس کے باعث ادارہ ترقیات شدید انتظامی و بدترین مالی بحران کا شکار ہو کر تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے، ادارے کے سینکڑوں ملازمین چھ ماہ سے تنخواہوں و پینشن سے محروم ہیں، سندھ حکومت نے ادارہ ترقیات میں انتظامی طور پر ناکام ڈائریکٹر جنرل پرویز احمد بلوچ پر مزید ایک عہدے کے نوازش کرتے ہوئے کچھ ماہ قبل ڈائریکٹر جرنل سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی مقرر کیا تھا تاہم پرویز احمد بلوچ وہاں بھی انتظامی طور پر ناکام ہو چکے ہیں، پرویز احمد بلوچ دونوں اداروں کی اربوں روپے کی واجبات وصول کرنے کی بجائے افسران کو ہٹانے اور لگانے میں مصروف ہیں جبکہ دونوں اداروں کی معاملات چند مخصوص افسران کے حوالے کردیئے گئے ہیں جس کے باعث ادارے میں شدید انتظامی بی چینی پائی جا رہی ہے ۔