میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ، نیب کا طاقتور افسر ڈائریکٹر جنرل پر اثر انداز

سندھ بلڈنگ ، نیب کا طاقتور افسر ڈائریکٹر جنرل پر اثر انداز

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جولائی ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی اپنے سسٹم کے غیرقانونی اقدامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کے سامنے مکمل بے بس ہوگئے ، ذرائع کے مطابق انسپکٹر اورنگ زیب کو نیب افسر کی خصوصی سفارش پر غیرقانونی امور کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے ، جس کا بھر پور فائدہ اٹھا تے ہوئے موصوف نے بلڈر مافیا سے بھاری وصولی کا سلسلہ شروع کردیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ ناظم آباد میں ناجائز تعمیرات اپنے عروج پر ہے ،ناظم آبادنمبر1 پلاٹ نمبر ایچ7/2 ،جی 3/1 اور جے67/7 پرخلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہیں ، ناقص اور کمزور بنیاد والی عمارتوں پر بالائی منزلیں دھڑلے سے تعمیر کی جارہی ہیں ، جن سے کسی بھی وقت انسانی جانیں سنگین حادثے کا شکار ہوسکتی ہیں لیکن حکام نے دانستہ چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ،جس کی وجہ نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں