آفاق احمدکا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام قرار
شیئر کریں
چیئرمین آفاق احمدنے بجلی کی قیمتوںمیں اضافے کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی،وہ سندھ اربن گریجویٹ فورم کے سالانہ اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ایوب کے دور سے ہماری حکومتوں نے ملک کو اپنے پاؤںپر کھڑ ا کرنے کے بجائے قرض اور امدادسے اشرافیہ کو پالنے کی ریت ڈالی ہے،اسے کسی حکمران نے ختم کرنے کی کوشش بھی نہیں کی،جنرل ضیاء کے دور میں افغان جنگ میں امریکہ کی مدد کرنے پر پیسے مل گئے اشرافیہ کا گزارا ہوتا رہا، پھر نائن الیون ہوگیا، توجنرل مشرف کے دور میں نائن الیون کے ردِعمل کے خوف سے پاکستانیوں کی بڑی تعداداپنا سب کچھ سمیٹ کرپاکستان واپس آگئی تو زرِ مبادلہ کے زخائر میں اضافہ ہوگیاجواشرافیہ کے کام آیا،نائن الیون کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میںغیر نیٹواتحادی بن کرپاکستان جنگ کے اختتام تک اپنا حصہ وصول کرتا رہا اور یہ بھی صرف اشرافیہ کے کام آیا،ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہم نے اپنی اشرافیہ کو پالنے کیلئے اپنے ملک کو قرضوں ڈبو دیااور ان قرضوںکی ادائیگی مجبور اور بے بس عوام مہنگائی کی صورت میںادا کررہے ہیں ۔ آفاق احمدنے کہا ہماری حکومیتںسمندر پار پاکستانیوں کے بھیجے گئی رقوم امداداورقرض کو آمدنی قرار دیتی رہی ہیں۔آفاق احمد نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے ملک بچانے کیلئے زراعت سے ہونے والی آمدنی پر بھی ٹیکس لگایا جائے،برآمدات سے جڑی ہر صنعت کو خصوصی رعایت دے کر برآمدات کو زیادہ سے زیادہ بڑھایا جائے،بے لگام درآمدات کو لگام دی جائے۔ آفاق احمد نے کہا کہ مہنگائی تلے کچلے ہوئے عوام تو مہنگی بجلی کے بل دینے پر مجبور ہیں، لیکن سرکاری افسران،وزراء اور مشیر ان مفت بجلی استعمال کرتے ہیں جو اشرافیہ کو نوازنے کی بدترین مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس اس اشرافیہ کو 34کروڑ یونٹ سے زیادہ فری بجلی فراہم کی گئی ۔آفاق احمد نے کہا کہ کسی مہذب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا کہ پرانے نرخوں پرکوئی چیز خریدی جائے یا استعمال کی جائے اور اسکے 20دن کے بعد اسکی قیمت بڑھا کر وصول کی جائے۔آفاق احمد نے کہا کہ اگر حکومت آج بجلی کی قیمت بڑھا رہی ہے تو صارف کی مرضی ہے کہ وہ استعمال کرے یا نہ کرے لیکن صارف جو بجلی استعمال کرچکا اس پر آج کی قیمت کا اطلاق کاروباری اصولوںکے منافی اوردھوکہ دہی کے مترادف ہے،اعلیٰ عدلیہ حکومت کے اس بے حودہ اقدام کا فوری نوٹس لے آج سے پہلے استعمال کی گئی بجلی پر آج کی قیمت کے اطلاق کو کالعدم قرار دے۔