میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز بارش، دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر قائد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔کراچی کے علاقوں کیماڑی، صدر، یونیورسٹی روڈ، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر، ڈیفنس، کیماڑی، سپرہائی وے، پی آئی بی کالونی، گلشن معمار، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی سمیت دیگر مقامات پر تیز بارش ہوئی جس کے باعث کئی علاقے زیر آب آ گئے، بارش کے بعد موسم کی شدت کم ہونے پر شہریوں کے چہرے کھل اٹھے، بلدیہ میں گھر کی دیوار گرنے سے لڑکا جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب بدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کشمور شہر اور گردونواح میں ہلکی ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لاڑکانہ میں ہواؤں کے ساتھ بادل بھی برسے، طوفانی بارش کے باعث شہر کے کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں