میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازسرکارمہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

شہبازسرکارمہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام،مہنگائی کی شرح بتیس فیصد سے زائد ریکارڈ،رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو دس روپے اٹھاسی پیسے مہنگی لہسن کی فی کلو قیمت سات روپے پانچ پیسے بڑھ گئی، مٹن،مصالحہ جات،دودھ دہی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی دی، رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی لہر برقرار، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے برائلر مرغی فی کلو 10 روپے 88 پیسے تک مہنگی ہوئی،لہسن کی فی کلو قیمت 7روپے دال ماش 6روپے 6پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی، ایل پی کا گھریلو سیلنڈر 9 روپے 35 پیسے تک مہنگا ہوا، رواں ہفتے گندم کا 20کلو آٹے کا تھیلا چار روپے مزید مہنگا ہو گیا، رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے مٹن،مصالحہ جات،دودھ،دہی بریڈ سگریٹس کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں، ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صرف اعشاریہ 2 کی کمی ہوئی، رواں ہفتے ٹماٹر 4روپے چینی کی فی کلو قیمت میں 39 پیسے کی کمی ہوئی، 9 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں