میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی والوں کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی

کراچی والوں کیلئے بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں پر بجلی گرا دی، کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کا ایک یونٹ 3 روپے 55 پیسے مہنگا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی ہے۔ نیپرا نے بجلی جنوری سے مارچ 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی اور فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا۔ نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا اور اس کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں