میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ یونائیٹڈ پارٹی کاصوبائی الیکشن کمشنرکوبرطرف کرنے کامطالبہ

سندھ یونائیٹڈ پارٹی کاصوبائی الیکشن کمشنرکوبرطرف کرنے کامطالبہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ یونائیٹڈ پارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے اورگزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے جاری بیان میں چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ نے ای پی سی کے اس فیصلے کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے موسمی حالات کا بہانہ بنا کر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی فرمائش پر بلدیاتی الیکشن ملتوی کئیے ہیں ۔ای سی پی کے اس غیر جمہوری فیصلے اورپہلے مرحلے کے دھاندلی زدہ بلدیاتی الیکشن کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونا پی پی پی ، ایم اکیو ایم اور ن لیگ کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کا تسلسل ہے۔ اس معاہدے کے تحت کراچی اور حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ایڈمنسٹریٹر مقرر کرنے اور ایم کیو ایم کی منشا پر من پسند حلقہ بندیوں کا وعدہ کیا گیا تھا۔ سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس معاہدے سے مکر گئی تھی جس کی وجہ سے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو وفاقی حکوت سے الگ ہونے کی دھمکی دی جس کے بعد بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سازش تیار کی گئی۔ بلدیاتی الیکشن کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں الیکشن کمیشن قوانین کی دھجیاں بکھیر دی گئیں۔ الیکشن کمیشن موجودہ حکومت کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن کر کام کر رہا ہے۔ اچانک الیکشن کمیشن کا اعلامیہ جاری ہونا غیر جمہوری عمل ہے۔ الیکشن کمیشن پہلے ہی متنازع تھا اب اور ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کے حمایت یافتہ آر اور ڈی آر اوز مقرر کئیے۔بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن کے جانبدار ووئیے کی بدولت بدترین دھاندلی کر کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا۔ پولنگ اسٹیشن پر من پسند پریزائیڈنگ افسران لگائے گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس کے خلاف عدالت سے رجوع کر یں گے کہ نیا شیڈول جاری کر کے فوج اور عدلیہ کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کروائیں جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں