چین نے لداخ میں مزید 40 ہزار فوجی پہنچا دیے
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ جولائی ۲۰۲۰
شیئر کریں
لداخ میں چین کے ہاتھوں کرنل سمیت بیس بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، چین نے بھارت کی سرحد کیساتھ 40 ہزار فوجی لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پر پہنچا دیئے۔بھارتی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک ایل اے سی سے فوج ہٹانے پر گفت و شنید کر رہے ہیں، اسی دوران خبریں مل رہی ہے کہ مشرقی لداخ میں چین نے چالیس ہزار سے زائد فوجی ایل اے سی پر پہنچا دیئے ہیں، چین نے سرحد پر دفاعی سسٹم، آرٹلری سمیت دیگر اہم ہتھیار بھی سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔
فوجی پہنچا دیے۔