میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خیبرایجنسی میں آپریشن مکمل، مشکل ترین پہاڑی چوکی پر سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا

خیبرایجنسی میں آپریشن مکمل، مشکل ترین پہاڑی چوکی پر سبز ہلالی پرچم لہرادیا گیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاک فوج نے خیبر ایجنسی میںآپریشن خیبر فور کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہیبرخ چوٹی کو کلیئر کرکے اپنا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور وہاں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا گیا ہے ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ ملک کے چپہ چپہ میں امن قائم ہوگا خیبر ایجنسی میں اپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری راجگل وادی میں گھنے جنگلات اور مشکل ترین پہاڑی چوٹی کو دہشت گردوں سے خالی کرالیا گیا پاک فوج نے 12ہزار فٹ بلند چوٹی پر چیک پوسٹ قاء م اپریشن میں متعدد دہشت گرد ہلاک کر دیا جبکہ چند افغانستان فرار ہو گئےآئی ایس پی ار کے مطابق پاک افغان سرحد کے قریب راجگل وادی کے گاوں بریخ محمد کنڈاو کی چوٹی دہشتگردوں سے خالی کروالی گئی اسپیشل سروسز گروپ کی کارروائی میں متعدد دہشتگرد ہلاک کردئیے گئے جب کہ بچ جانے والے چند دہشت گرد افغانستان فرار ہوگئے ائی ایس پی ار کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے جب کہ بارودی سرنگوں سمیت اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری کھہپ بھی برامد کرلی گئی اپریشن کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے میں 12ہزار فٹ کی بلند چوٹیوں پر چیک پوسٹیں بھی قائم کردیں ہیں پہاڑی علاقہ گھنے جنگلات پر مشتمل ہے بلند چوٹی علاقے پر نظر رکھنے اور ٹرانزٹ اسٹوریج پوائنٹ کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی دہشتگردوں نے چوٹی قبضے میں رکھنے کے لیے سخت مزاحمت کی تاہم پاک فوج کے عزم و حوصلے کے باعث دہشتگرد قبضہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوگئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں