مک گیا تیرا شو، سپریم کورٹ سے انصاف کے فیصلے کا انتظار ہے، بلاول بھٹو زرداری
شیئر کریں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی رپورٹ میں یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے بدعنوانی کرتے ہوئے جعل سازی، جھوٹی گواہی، اور انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے، جوکہ ایک سنگین جرم ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ پر تعمیر کردہ منور سہروردی شہید کے نام سے منسوب انڈر پاس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے فیصلہ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان نے دھوکہ دہی کے سنگین جرائم، جعلسازی، جھوٹی گواہی اور انصاف کو ختم کرنے جیسے سنگین جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں، امید ہے کہ انصاف کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ نعرہ لگایا کہ مک گیا تیرا شو، نواز گو نواز گو نواز اب تمہارا شو ختم ہو چکا ہے۔پارٹی کے کارکنوں نے کورس کی صورت میں نعرے کا جواب دیا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وہ منور سہرہوردی کے نام سے منسوب انڈر پاس کا افتتاح کرکے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور کراچی کے ایک بڑے سیاسی رہنما سے۔ منور سہروردی کے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے قربانی اور گرانقدر خدمات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہر میں انڈرپاسز، اورہیڈ برجز اور سڑکیں تعمیر کررہی ہے۔ اب شہر کی صفائی کا مسئلہ بھی حل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں جو بھی ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ پاکستان پییپلز پارٹی نے کیے ہیں چاہے وہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، یا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یا پھر آصف علی زرداری کا دور ہو اور یا پھر موجودہ وزیراعلی سندھ کا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ان کی حکومت کراچی کے لوگوں کی تندہی اور ایک جذبے کے ساتھ خدمت کررہی ہے۔دوسری جانب وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈرگ روڈ فلائی اوور کی دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اسکی الائنمنٹ میں نقص ہے، لہذا اسے نئی الائنمنٹ کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کراچی کے لوگوں کو مبارکباد دی جنہوں نے پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کی عوام نے سعید غنی کو کامیابی دلائی، کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ ان کے لیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کا اعتماد ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون ہے، جسکی بدولت پاکستان پیپلز پارٹی ملیر سے حکیم بلوچ، مرتضی بلوچ اور سعید غنی کی سیٹیں جیتیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس وجہ سے ممکن ہوا کہ ہم نے آپ کی اپنی گنجائش کو صلاحیتوں کے ساتھ بہترین طریقے سے خدمت کی ہے انہوں نے انڈر پاس کے تعمیراتی کام کے باعث کراچی کے لوگوں کو پیش آنے والی مشکلات پر ان سے معذرت بھی کی انہوں نے کہا کہ آپ کو دوبارہ سے انہی مسائل کا سامنا کرنا پڑیگا جب ڈرگ روڈ فلائی اوور دوبارہ تعمیر کیا جائیگا مراد علی شاہ نے کہا کہ شاہراہ فیصل سے میٹروپول تا ایئرپورٹ کا حصہ جلد ہی مکمل ہوجائیگا جبکہ ایئرپورٹ سے اسٹیل مل سڑک آئندہ ماہ کے آخر تک تیار ہوجائیگی۔