ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی
شیئر کریں
آبنائے ہرمز بند کرنے کی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی
خلیج عمان میں 2آئل ٹینکرز کا تصادم ،آبنائے ہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ
ایرانی پارلیمنٹ نے آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبر ایجنسی نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ آبنائے ہرمز بند کرنے کی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔خیال رہے کہ آبنائے ہرمز، خلیج اومان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے ،اس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور اومان واقع ہیں،یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے ۔مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورتحال تبدیل ہورہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی ردو بدل دیکھنے میں آرہا ہے ، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلندترین سطح پرپہنچ چکی ہے ۔ کشیدگی بڑھنے پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں 23 فیصد ماہانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، خلیج عمان میں 2 آئل ٹینکرز کے تصادم کے بعد آبنائے ہرمز پر خدشات میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔


