میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی پیک پر انٹیلی جنس ناکامی، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

سی پیک پر انٹیلی جنس ناکامی، عمر ایوب کا آرمی چیف سے فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سی پیک سے متعلق انٹیلی جنس کی ناکامی پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے فوری طور پر فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کیلئے بہت اہم ہے ، پی ٹی آئی حکومت میں 426.4ارب روپے کی ریکوری ہوئی تھی۔عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھاکہ ہم اپنا صوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں، سندھ کا صوبائی سرپلس زیرو ہے ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھاکہ ہم اپناصوبائی سرپلس مکمل کرچکے ہیں۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ چینی رہنما پاکستان آئے اور انہوں نے جو چیز باور کرائی جسے اخبارات نے رپورٹ کیا، وہ یہ ہے کہ قومی معاشی ترقی اور سی پیک کے لیے سیکیورٹی اور استحکام ضروری ہے ، چینی عہدیدار کی جانب سے پاکستان میں آکر یہ پیغام دینا، اس سے یہ بات سمجھ آتی ہے کہ یہ سب سے اہم بات ہے ، سی پیک جوکہ ملک کے لیے انتہائی اہم ہے ، اس کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اپنا گھر درست کریں، ورنہ سی پیک اور مستقبل کی سرمایہ کاری خطرے میں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہاں سے میں سپہ سالار عاصم منیر صاحب اور فارمیشن کمانڈرز صاحبان سے مطالبہ کروں گا کہ فوری طور پر کور کمانڈر، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس بلائی جائے اور اس انٹیلی جنس ناکامی کی وجوہات کا پتا لگایا جائے کہ یہ کیوں ہوا؟انہوں نے کہا اپنی علاقائی خودمختاری کے لیے تین چیزیں ضروری ہے قومی یکجہتی جو اس وقت بکھری ہوئی ہے ، قابل اعتبار دفاع مضبوط معیشت پر منحصر ہے ، وہ بھی اس وقت بکھر گئی ہے ، ہم خطرات کی زد میں ہیں، اس پر میں نے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیز باالخصوص آئی ایس آئی کا بجٹ ہمیں بتائیں کہ وہ بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے ، کیا وہ بجٹ ویگو ڈالوں پر لگ رہا ہے جو ہمارے پیچھے لگ رہے ہیں، یا وہ ویگو ان دہشت گردوں کے پیچھے لگ رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں