میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ

بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایف آئی اے نے بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا۔ایف آئی اے نے تین سو اکسٹھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرکے بیرون ملک مقیم سوشل میڈیا پر متحرک شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایف آئی اے نے ناقدین کو گرفتار کرکے لانے کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرلیا. اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے.ایف آئی اے کے مطابق مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا.عادل راجہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی ہے . عادل راجہ کو جلد گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا. سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں