میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فرانس: وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات مالیاتی معاہدے پر بات چیت

فرانس: وزیراعظم کی آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات مالیاتی معاہدے پر بات چیت

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے فرانس میں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی جس میں معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرانس میں منعقد ہونے والے نئے عالمی مالیاتی معاہدے کے لیے سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری پروگراموں اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ای ایف ایف کے تحت مختص فنڈز جلد از جلد جاری کر دیے جائیں گے، اس سے پاکستان کی معاشی استحکام کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے جائزہ لینے کے جاری عمل پر اپنے ادارے کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ملاقات نے اس تناظر میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کا ایک مفید موقع فراہم کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں