میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
توشہ خانہ کیس،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کوآج طلب کر لیا

توشہ خانہ کیس،نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کوآج طلب کر لیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں آجطلب کر لیا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کیس سے متعلق ریکارڈ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو آجکے لیے نوٹس بھیجا لیکن پیش نہ ہوئے، بطور سابق وزیر اعظم آپ کو 108 تحائف ملے اور 58 پاس رکھے۔نیب نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو 21 جون کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی، آپ پیش نہیں ہوئے اور پیشی کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست دی۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم آجنیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی آج11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں