میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کا الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے حافظ نعیم الرحمن

میئر کا الیکشن ہم سے چھینا گیا ہے حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، میئر کا الیکشن ہم سے چھینا گیا، پیپلز پارٹی سن لے، ہمارے ساتھ ٹھیک طریقے سے چلے گی تو ہم ٹھیک طریقے سے چلیں گے۔جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام بلدیاتی نمائندگان کے لیے استقبالیہ و کنونشن کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 13 ماہ تک بھرپور انتخابی مہم چلائی، یہ پہلا بلدیاتی نمائندگان کا کنونشن ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہم نے بہت مشکل حالات دیکھے ہیں، ہم نے ضمنی الیکشن میں بارہ بارہ لاشیں اٹھائی تھیں، آج بھی مجھے اسلم مجاہد اور پرویز محمود کی قربانیاں یاد ہیں، ہم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، کراچی کے مسائل کو بہت عرصے سے ہر فورم پر اٹھا رہے تھے، پانی، بجلی سمیت تمام بنیادی مسائل کو اجاگر کر رہے تھے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ میئر کے انتخاب کے دوران جو ہوا وہ سب نے دیکھا، میئر کا الیکشن ہم سے چھینا گیا، خود پی پی کے لوگ کہتے ہیں کہ حق جماعت اسلامی کا تھا، لوگ مجھ سے کہتے ہیں اب اس ملک میں رہنانہیں چاہتے، کنٹونمنٹ الیکشن میں بھی پیپلز پارٹی نے خرید و فروخت کا بازار لگا کر کامیابی حاصل کی تھی، میں لوگوں سیکہتا ہوں کہ مایوس نہیں ہوں جدوجہد جاری رکھیں، انہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر شپ چھینی ہے، ہمیں زبردست اپوزیشن کرنی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں