میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پی ٹی آئی دورحکومت میں کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف

پی ٹی آئی دورحکومت میں کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی انسپکشن رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دورحکومت میں بااثرشخصیات اورکمپنیوں کے کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی انسپکشن رپورٹ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کردی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میں بااثرشخصیات اورکمپنیوں کے کروڑوں روپے کاقرض معاف کروائے گئے ہیں ۔چار بینکوں کی جانب سے ایک ارب 24 کروڑروپے سے زائد قرض معاف کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔سرکاری بینک نے بعض افراد اورکمپنیوں کونوازنے کیلئے خلاف ضابطہ قرض معاف کیے۔ سرکاری بینک نے28 کیسزمیں27 کروڑروپے اور3نجی بینکوں نے 97کروڑ روپے معاف کیے۔وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی منظوری دے گی۔ اسٹیٹ بینک نے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ ۔ ناکامی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بھی جمع کروائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں