میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف سے ایف آئی اے کی ایک گھنٹے میں 2 بار پوچھ گچھ

منی لانڈرنگ کیس،شہباز شریف سے ایف آئی اے کی ایک گھنٹے میں 2 بار پوچھ گچھ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف العربیہ شوگر منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہوگئے جہاں5 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی،لیگل ٹیم کے اراکین بھی شہباز شریف کے ہمراہ آئے ،مسلم لیگ (ن) کے رہنمااور کارکنان پارٹی صدر سے اظہار یکجہتی کے لئے ایف آئی اے آئے جن کی پولیس سے دھکم پیل بھی ہوئی ، پولیس کی طرف سے ایف آئی اے دفتر کی طرف آنے والے راستوں کو بیرئیرز اور خاردار تاریں لگا کر بند رکھا گیا جس سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم رہا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف العربیہ شوگر منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کے طلب کرنے پر پیش ہو گئے، حمزہ شہباز اور لیگل ٹیم کے اراکین بھی ان کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر آئے ،شہباز شریف تقریباً ایک گھنٹے ایف آئی اے کے دفتر میں موجود رہے جہاں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم نے ان سے تفتیش کی۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ایک گھنٹے سے زائد ایف آئی اے کو سوالات کے جوابات دئیے، ایف آئی اے نے شہباز شریف 20سوالات کے جوابات مانگے ۔شہبازشریف کی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے دفتر کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ، (ن)لیگ کے رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں اظہار یکجہتی کے لئے بھی ایف آئی اے کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے جو اپنی قیادت کے حق میں نعرے لگاتے رہے ۔شہباز شریف کی ایف آئی اے کے دفتر آمد اور روانگی کے موقع پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ اس موقع پر کارکنوں کی جانب سے رکاوٹیں عبور کر کے ایف آئی اے کے دفتر کے قریب جانے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا جس کی وجہ سے پولیس اور کارکنوں میں دھکم پیل بھی ہوئی ۔شہباز شریف کی ایف آئی اے پیشی کے موقع پر راستوں کی بندش کے باعث صفانوالہ چوک اورریگل چوک اورملحقہ شاہراہوں پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں