میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر سے نمٹنے کی تیاری

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر سے نمٹنے کی تیاری

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

پولیس نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالے عناصر سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا۔کراچی میں شام 7 بجے سے لاک ڈاؤن پر انتہائی سطح پر عملدرآمد کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کورونا کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے حکومتی ایس او پیز پرعملدرآمد 100 فیصد یقینی بنانے کیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق شہر میں شام 7 بجے سے شہریوں کی غیر ضروری نقل و حرکت اور کمرشل سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی صدارت میں کے پی او میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اور دیگر متعلقہ پولیس افسران نے شرکت کی۔ایڈیشنل آئی جی نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پولیس کے افسران اور جوان محدود وسائل میں رہتے ہوئے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جاں فشانی سے مصروف ہیں۔غلام نبی میمن نے کہا کہ موجودہ وبائی صورتحال کے تحت حکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے جامع حکمت عملی ترتیب دے دی گئی ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ٹریفک اور دیگر ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز نے لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے تمام پولیس افسران کو ہدایت کی کہ آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر مکمل اور سختی سے عمل درآمد کرنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں