میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پرپورا اتری آرمی چیف

پاک بحریہ ہمیشہ قوم کی توقعات پرپورا اتری آرمی چیف

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپور انداز میں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا جہاں کمانڈنٹ ریئرایڈمرل محمد زبیر شفیق نے پاک فوج کے سربراہ کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے یادگارہ شہداء پرحاضری دی اور فاتحہ کی، کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔جنرل قمر جاوید باوجوہ نے نیول اسٹاف کورس کے شرکا اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیوی وار کالج میں مسلح افواج کے افسران اور دوست ممالک کے افسران کی ٹریننگ کی جاتی ہے، پاک بحریہ کی تعریف جرات اوربہادری اور قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ پاک بحریہ نے بحری سرحدوں کی حفاظت بھرپوراندازمیں کی ہے اور جب بھی دشمن کا سامنا ہوا تو پاک بحریہ قوم کی توقعات پرپورا اتری۔ آرمی چیف نے خطاب میں سیکیورٹی چیلنجز جیواسٹراٹجک صورتحال اوردستیاب مواقع پراظہارخیال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں