میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایس ایس جی سی ، سسٹم افسران ملیر میں گیس چوری کروانے لگے

ایس ایس جی سی ، سسٹم افسران ملیر میں گیس چوری کروانے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ وبدیانت افسران کی وجہ سے غیر قانونی گیس کنکشن کے خلاف تاحال کارروائی عمل نہیں لائی جاسکی،ڈسٹرکٹ ملیر میں بیشتر مقامات پر کرپٹ بالا افسران کی سرپرستی میں گیس چوری کا گھناونا دھندہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ و بددیانت افسران کی وجہ سے غیرقانونی گیس کنکشن مافیا کے خلاف تاحال کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے ڈسٹرکٹ ملیر کے متعدد مقامات پر تاحال غیرقانونی گیس کنکشن کے ذریعے گیس چوری کا مکروہ دھندہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی میں موجود کرپٹ عناصر کی سرپرستی میں جاری و ساری ہے "جرات” میں مسلسل غیرقانونی گیس کنکشن کی نشاندہی کے باوجود بھی ڈائریکٹر جنرل محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غیرقانونی گیس کنکشن کے خلاف کارروائی نہ ہونا بہت بڑا سوالیہ نشان ہے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی مصنوعی قلت کا بہانہ بنا کر آئے روز گیس کی قیمتوں میں اضافہ اور گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کو معمول بنا کر پاکستان کے سب سے بڑی شہر کراچی کے رہائشیوں کا جینا دو بھر کردیا ہے جبکہ گیس کی قلت کا سب سے بڑا سبب کرپٹ افسران کی جانب سے فراہم کیے گئے غیر قانونی گیس کنکشن ہیں اور شہر قائد میں محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے کرپٹ و بددیانت افسران نے کراچی میں غیرقانونی گیس کنکشن فراہم کر کے محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے جسکا خمیازہ کارباری حضرات سمیت کراچی کے ایک عام شہری کو اٹھانا پڑ رہا ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ملیر میں بھینس کالونی روڈ نمبر 7 اور روڈ نمبر 8 پر موجود قاسم ٹاون،محمود گوٹھ اور نیشنل ہائی وے کے مقام در محمد گوٹھ،شاہ لطیف ٹاون کے سیکٹر 22اے،22بی،دھنی پڑتو گوٹھ،بخاری محلہ،عبداللہ گوٹھ،عباس ٹاون،بگٹی گوٹھ،رفیق کالونی،سومار گوٹھ اور ملیر ندی میں واقع کچی آبادیوں،آغا ٹاون،یار محمد گوٹھ کو غیرقانونی طور پر کرپٹ افسران امین راجپوت،سلمان صدیقی اور صفدر حسین کی ملی بھگت اور مبینہ سرپرستی میں بھاری رشوت وصولی کے بعد غیرقانونی طریقے سے گیس فراہم کی جارہی ہے جسکا خمیازہ اور نقصان کراچی کے پرامن و قانون پسند عام شہریوں کی جیبوں سے لیا جارہا ہے اور کراچی کے گنجان آباد علاقوں میں آئے روز گیس کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل سامنے آرہے ہیں اس حوالے سے محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمہ دار افسران "جرات” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائم مقام ایم ڈی محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی عمران منیار کے حکم پر غیرقانونی گیس کنکشن فراہم کرنے،مذکورہ آبادیوں کا وزٹ کرنے،اور محکمہ میں موجود کرپٹ عناصر کے خلاف انکوائری کنڈیکٹ کردی گئی ہے بہت جلد غیرقانونی گیس کنکشن منقطع کیے جائیں گے اور کرپٹ عناصر کے خلاف بعد از انکوائری محکمہ جاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں