میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے کے معاملے میں انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جلد ہی جاری کردیا جائیگا، ہسپتال میں زخمی شاہ زیب سے ملا تو پریشان تھا ،کرغز حکام نے کہا طلبہ اور ورکرز ہمارے مہمان ہیں ، ہم نے بشکیک واقعہ کے ملزمان کا تعین کرکے گرفتار کرلیا ہے۔ پریس کانفرنس کرتے اسحق ڈار نے کہا کہ گزشتہ روز قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس میں شرکت کے بعد کرغزستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات کی جس میں پاکستانی طلبہ پر حملے کے معاملے پر گفتگو کی ،اور پھر میں اپنے کرغز ہم منصب کے ساتھ ہی آستانہ سے بشکیک روانہ ہوا، جہاں میں نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم سے تفصیلی ملاقات کی جس میں انہوں نے مجھے یقین دہانی کروائی کہ حالات اب معمول پر آچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ 3 پاکستانی طلبہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور باقیوں کو پہلے ہی ڈسچارج کردیا گیا، جب میں نے ہسپتال کا دورہ کیا تو وہاں صرف ایک پاکستانی شہری موجود تھا، ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ 3زخمیوں میں سے مزید 2 کو ڈسچارج کردیا گیا ہے اور وہاں موجود شاہ زیب کا جبڑا ٹوٹا ہوا تھا جو وہاں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کرتے ہیں۔ر میں نے پاکستانی سفیر کو ہدایت دی کہ انہیں فورا لے جانے کے انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں کرغز نائب وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے فوری طور پر میری درخواست کو قبول کیا اور کہا کہ نیشنل سیکیورٹی اور دیگر متعلقہ حکام سے بات کرنے کے بعد اس معاملے کو آگے بڑھایا جائے گا۔اسحق ڈار نے کہا کہ حکومت کرغزستان واقعے پر انکوائری کمیٹی بنارہی ہے ، یہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ہوگی اور جلد ہی انکوائری کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں