میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئرلینڈ، ناروے ، اسپین کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

آئرلینڈ، ناروے ، اسپین کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اہم یورپی ملک ناروے نے بھی فلسطین کو بطور ریاست باقاعدہ تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر سٹور نے کہا کہ اگر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہ کیا گیا تو مشرق وسطی میں امن نہیں ہوسکتا اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ناروے 28مئی تک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے ۔دوسری جانب غیرملکی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ آئرش حکومت بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرسکتی ہے ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے وزیراعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مزید ممالک اس اقدام میں ہمارا ساتھ دیں گے ۔علاوہ ازیں ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے بھی اعلان کیا ہے کہ اسپین 28 مئی کو فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرے گا۔اسرائیل نے فوری مشاورت کے لیے ناروے اور آئرلینڈ سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے ۔یورپی یونین کے ممالک آئرلینڈ، اسپین، سلووینیا اور مالٹا نے حالیہ ہفتوں میں اشارہ دیا تھا کہ وہ مشترکہ اعلان میں فلسطین کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں