بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد میں غیرقانونی تعیناتیوں کا انکشاف
شیئر کریں
بلدیہ اعلی حیدرآباد میں غیرقانونی تعیناتیوں کا انکشاف، نان ایس یو جی ملازم محرم ساند ڈائریکٹر لینڈ کے عھدے پر براجمان، ترقیاں بھی مشکوک، قمر الدین بھرٹ اور رشید ملک بھی بلدیہ اعلی میں اہم عھدوں پر مقرر، غیرقانونی ترقیاں حاصل کرنے والا عقیل خانزادہ تین تین عھدوں پر براجمان، تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلی حیدرآباد میں غیرقانونی تعیناتیوں کا انکشاف ہوا ہے، ٹان کمیٹی بھریا ضلع جامشورو کا نان ایس یو جی ملازم محرم ساند ڈائریکٹر لینڈ کے عھدے پر براجمان ہے جبکہ محرم ساند کی ترقیاں و بھرتی بھی مشکوک ہے وہ گریڈ 14 میں بھرتی ہوا تاہم اب وہ گریڈ 18 میں موجود ہے، اسے طرح نان ایس یو جی ملازم قمر الدین بھرٹ ڈائریکٹر انکروچمینٹ اور رشید ملک ڈائریکٹر ایڈورٹائزمینٹ کے عھدے پر براجمان تھا سیکریٹری بلدیات کے لیٹر کے مطابق کوئی بھی نان ایس یو جی ملازم کسے بھی میونسپل کارپوریشن میں تعینات نہیں ہو سکتا جبکہ سیکریٹری بلدیات نے رشید ملک اور قمر الدین بھرٹ کی تقرری بھی قواعد و ضوابط کے خلاف قرار دی تھی، اسے طرح غیرقانونی ترقی حاصل کرنے والا عقیل خانزادہ تین تین عھدوں پر براجمان ہے گریڈ 17 کے ملازم عقیل خانزادہ کے پاس ڈائریکٹر سینٹریشن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینٹریشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ سٹی کے عھدے موجود ہیں، قمر الدین بھرٹ اور رشید ملک کی مقرری کے حوالے سے روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ اعلی حیدرآباد نے کہا کہ سیکریٹری نے آغا عابد نامی افسر کے لیٹر پر مقرری کو غلط قرار دیا تھا۔