بن احسان بلڈرکے جعلی و غیرقانونی منصوبوں کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی
شیئر کریں
(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے جعلی و غیرقانونی منصوبوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی، ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی کے نام سے دوبارہ ری لاچنگ کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کی تیاری، این او سیز اور زمین کا رکارڈ نہ ہونے کے باوجود بکنگ و تشہیر جاری، فھد احسان نے سستی پلاٹس کے آڑ میں اربوں روپے ہتھیا لئے، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے یوم نائن موٹروے پر جعلی و غیرقانونی رہائشی منصوبوں کی ری لاچنگ میں ایک دفعہ پھر لوگوں کو چونا لگانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کی جانب سے ضلع جامشورو کے حدود میں ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور فیز ون جبکہ ضلع ٹھٹہ کے حدود میں بن احسان گرین ویلی کے نام سے رہائشی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ شروع کی تھی، ضلع انتظامیہ ٹھٹہ اور جامشورو نے متعدد بار تینوں اسکیموں کے تعمیرات منہدم کردی تھیں جبکہ ضلعی انتظامیہ جامشورو، ضلع انتظامیہ ٹھٹہ اور سیہون ڈوولپمینٹ اتھارٹی جامشورو نے مذکورہ رہائشی اسکیموں کو جعلی و غیرقانونی قرار دیا تھا، مذکورہ اسکیموں کی نہ این او سیز موجود ہیں نہ ہی زمین کا رکارڈ ہے، جعلسازی کے ذریعے جعلی دستاویزات بنا بکنگ و تشہیر کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایک مرتبہ پھر بن احسان گرین سٹی کی ری لاچنگ کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے، واضع رہے کہ فھد احسان نے سستی پلاٹس کی آڑ میں لوگوں سے اربوں روپے ہتھیا لئے ہیں۔