میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الطاف حسین کے کراچی میں رابطے،کارکنوں کو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

الطاف حسین کے کراچی میں رابطے،کارکنوں کو سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(وقائع نگار خصوصی) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں ذمہ داروں اور کارکنوں سے رابطے شروع کردیئے‘ لندن قیادت کی جانب سے کارکنوں کو شہر میں سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد متحدہ لندن کے کارکنوں نے کراچی میں متحدہ لندن کے جھنڈے اور بینر آویزاں کرنا شروع کردیئے ہیں بینروں پر جنرل عاصم منیر سے الطاف حسین کی تقریر اور تصویر پر پابندی ختم کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انتہائی باخبر ذرائع نے انکشآف کیا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے متحدہ لندن کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں اپنے ذمہ داروں اور کارکنوں کو فعال ہونے کی ہدایت کردی ہے اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے قائد ذمہ داروں سے براہ راست رابطے کرکے انہیں ہدایت جاری کررہے ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کے ذمہ داران غیر ملکی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے لندن قیادت سے رابطے میں ہیں غیر ملکی واٹس ایپ نمبرز لندن قیادت کی جانب سے ذمہ داران کو دیئے گئے ہیں اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ لندن قیادت کی جانب سے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر بھر میں متحدہ لندن کے پرچم اور الطاف حسین کے حق میں بینرز آویزاں کئے جائیں اور ان بینروں پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے الطاف حسین کی تقریر اور تصویر پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہدایت ملنے کے بعد متحدہ لندن کے کارکنوں نے شہر بھر میں بڑے بڑے بینر آویزاں کردیئے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ مذکورہ بینر شاہراہ فیصل‘ لانڈھی‘ کورنگی‘ ملیر اور سرجانی ٹائون کے علاقوں میں آویزاں کئے گئے جبکہ ضلع وسطی کے بعض علاقوں میں الطاف حسین کے حق میں چاکنگ بھی کی گئی ہے ذریعے کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی اداروں کو ایسی اطلاعات ہیں کہ کورنگی‘ ملیر اور سرجانی ٹائون میں لندن گروپ کا مضبوط نیٹ ورک ہے اس حوالے سے رمضان المبارک میں متحدہ لندن کے بعض کارکنوں کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے جس سے اہم معلومات حاصل ہوئی تھی ذریعے کا کہنا ہے کہ لندن سے علی رضا لیبر ڈویژن کے بعض ذمہ داروں کے ذریعے نیٹ ورک چلارہے ہیں جبکہ مصطفی عزیز آبادی کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ وہ کراچی میں متحدہ لندن کی شعبہ خواتین کو ہدایات جاری کرتے ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ متحدہ لندن کی شعبہ خواتین کی ذمہ دار کارکنان متحدہ لندن کے روپوش کارکنوں تک لندن قیادت کا پیغام پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں ذریعے کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں متحدہ لندن کے کارکنوں کی اچانک سرگرمیوں کے بعد پولیس اور تحقیقاتی ادارے متحدہ لندن کے سرگرم کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے فعال ہوگئے ہیں اور شہر بھر میں متحدہ لندن کے لگائے گئے بینرز ہٹانے کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں