میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی کراچی پر قبضے کیلئے بدترین فسطائیت کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

پیپلزپارٹی کراچی پر قبضے کیلئے بدترین فسطائیت کر رہی ہے، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضے کیلئے بدترین فسطائیت کر رہی ہے مگر ایسا نہیں ہونے دیں گے۔میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل قبضہ عمل بن رہا ہے، وہ چاہتے ہیں ان کا قبضہ مزید بڑھ جائے، الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی کی اے ٹیم کا کردار ادا کر رہی ہے، الیکشن کمیشن میں ضمیر ہے تو وہ اس صورتحال کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ پی پی انسانوں کو خرید رہی ہے جیلوں میں ڈال رہی ہے زدوکوب کر رہی ہے، پی ٹی آئی کے آج جو چیئرمین اور وائس چیئرمین حلف اٹھانے آئے تھے ان کو گرفتار کیا گیا، کیسے ممکن ہے کہ ممبر حلف کے وقت اٹھا لیا جائے، جماعت اسلامی نے زیادہ سیٹیں حاصل کیں، شہر کے لوگوں نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے، لوگ توقع رکھتے ہیں کہ میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں کو روک کر یہ اپنے منہ پر کالک لگا رہے ہیں، پولیس ان کے کہنے پر کام کرتی ہے کب تک یہ کرتے رہیں گے، کچھ بھی کر لو میئر جماعت اسلامی کا ہی بنے گا، حکومت حوصلہ کرے اور ایک سروے کروائے لوگ کس کا میئر چاہتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں