میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انسانی حقوق کے چمپئن کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوںہیں؟، بلاول بھٹو

انسانی حقوق کے چمپئن کشمیر کی صورتحال پر خاموش کیوںہیں؟، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
منگل, ۲۳ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عالمی برادری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر خطوں میں انسانی حقوق کے چمپئن بننے والے کشمیر میں سنگین خلاف ورزیوں پر اپنی آنکھیں کیسے بند کرسکتے ہیں،مسئلہ جموں و کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،حتمی حل اقوام متحدہ کی سربراہی میں ریاست آزاد اور شفاف رائے شماری کے ذریعے نکلے گا ،بھارت کی جانب سے کشمیر کے عوام کے حقوق سے مسلسل روگردانی ایک غیرقانون قدم ہے، دوہرے معیار کی سفارت کاری یا بھارت ریاستی دہشت گردی کسی قیمت اس حقیقت کو دھندلا نہیں سکتی ہے،بھارت سمیت پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اچھے تعلقات متنازع اقدامات سے قائم نہیں ہوسکتے ہیں، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہوا ہے،بھارت کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے اور اس کے تحت کشمیر کو آزادی دینی ہوگی،کشمیر کے نمائندے پاکستان کے نمائندوں کے مقابلے میں زیادہ میچور اور سنجیدہ ہیں ، یہاں کی اسمبلی ہماری اسمبلی سے بہتر چل رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں