میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ، سندھ میں ہائی الرٹ

منکی پاکس پھیلنے کا خدشہ ، سندھ میں ہائی الرٹ

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان میں منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ہے، محکمہ صحت سندھ کی جانب سے صوبے میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق منکی پاکس کے 111 کیس انگلینڈ اور امریکا میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس بیماری سے بچاؤ کے لیے لیبارٹری، سرویلنس کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق منکی پاکس بیماری میں سر اور پٹھوں میں درد، جسم پر پھوڑے ظاہر ہوسکتے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ منکی پاکس وبا سے متاثرہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں