میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سری نگر ہائی وے پر دھرنا،جلسہ،پی ٹی آئی نے درخواست جمع کرادی

سری نگر ہائی وے پر دھرنا،جلسہ،پی ٹی آئی نے درخواست جمع کرادی

جرات ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف نے 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر دھرنے اور جلسے کے لیے اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ  کے پاس  درخواست جمع کروادی۔ درخواست پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر جلسہ کرنا چاہتی ہے اور دھرنا دینا چاہتی ہے اس لیے پُرامن جلسے اور دھرنے کی اجازت دی جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پُر امن جلسے اور دھرنے کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی مقامی انتظامیہ سکیورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کرے۔ ایچ نائن اور جی نائن کے درمیان سری نگر ہائی وے پر جلسے اور دھرنے کے لیے جگہ مانگی گئی ۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسٹیج لگایا جائے گا اور جلسے اور دھرنے میں خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد جمع ہو گی اور وہاں پر ایس ایم بیز لگانے کی اجازت بھی دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں