میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک میں فوری انتخابات پرن لیگ دودھڑوں میں تقسیم، 48گھنٹے اہم قرار

ملک میں فوری انتخابات پرن لیگ دودھڑوں میں تقسیم، 48گھنٹے اہم قرار

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم شہبازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا ایک دھڑا فوری الیکشن کے حق میں ہے ،حکومت اگلے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کومطلع کردے گی۔گزشتہ روز وزیراعظم اور آصف زرداری کے درمیان ماڈل ٹاؤن لاہور میں ملاقات ہوئی تھی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے اہم شخصیت سے ملنے کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اتحادی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ اجلاس میں قبل ازوقت انتخابات یامعاشی مسائل کے حل تک اقتدار میں رہنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا ایک دھڑا الیکشن میں فوری جانے کی تجویز پر رضامند ہے، نوازشریف اور مریم نواز سابقہ حکومت کا بوجھ نہ اْٹھانے اورفوری الیکشن کے حق میں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف معاشی مسائل حل کرنے اور الیکشن مقررہ وقت پرکرانے کے حق میں ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت اگلے 48 گھنٹوں میں فیصلہ کرکے آصف علی زرداری کومطلع کردے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں