میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دورہ چین کے موقع پر اپنے چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امورپر گفتگو کی گئی جبکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹوزر داری نے کہاہے کہ کسی کو بھی پاکستان چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بتایاکہ گوانگڑو کا دورہ خوش گوار رہا جہاں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی، ہم نے پاکستان اور چین کے پائیدار تعلقات کے 71 برس کی تکمیل کا جشن منایا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ میرے اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوںنے کہاکہ چینی اسٹیٹ کونسلر سے تفصیلی گفتگو کے دوران اقتصادی روابط میں فروغ، تجارت، سرمایہ کاری اور صنعت کاری پر بھی بات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے چینی اسٹیٹ کونسلر کا زبردست استقبال اور مثالی مہمان نوازی پر ان کا خیرمقدم کیا۔ملاقات کے بعد چینی ہم منصب وانگ یی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ چین کے پہلے دورے پر انتہائی مسرت ہے، شاندار میزبانی پر چین کا شکر گزار ہوں، پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم اور پاکستانی قوم کی جانب سے چین کیلئے نیک خواہشات لایا ہوں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان چینی شہریوں پر ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے، چینی شہریوں پر حملہ کرنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔انھوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنائی جا رہی ہے، یقین دلاتے ہیں کہ چینی باشندوں پر حملہ کرنے والوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں