ادارہ ترقیات حیدرآباد، کروڑوں روپے کی خُرد برد، ریکارڈ غائب کیے جانے کا انکشاف
شیئر کریں
ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کروڑوں روپے کی خرد برد، ریکارڈ غائب کرنے کا انکشاف، سابقہ ڈی جی سہیل خان کے دور میں کروڑوں روپے جاری کئے گئے، ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ جمالی اور پی ڈی ہائوسنگ انجم سعید نے ریکارڈ ہی غائب کردیا، ذرائع، مختلف کاموں کی مد میں ادائیگیاں کرکے ادارے کو دیوالیہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات حیدرآباد میں کروڑوں روپے جاری ہونے اور خرد برد کی خبروں کے بعد تمام ریکارڈ گم کروانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق سیکریٹری اور ڈائریکٹر فنانس رحمت اللہ جمالی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انجم سعید نے تمام ریکارڈ غائب کروا دیا ہے، سابقہ ڈی جی سہیل خان کے دوران تقرری ہائوسنگ، بیوٹیفکیشن، مرمت و تعمیر کے مد میں کروڑوں روپے کی مختلف ٹھیکیداروں کو ادائیگیاں کی گئیں، ذرائع کے مطابق تمام ادائیگیاں غیرقانونی طور پر کرکے ادارے کا دیوالیہ کردیا گیا، جبکہ ڈی جی سہیل خان نے آفس کی تزین و آرائش اور ریسٹ ہائوس کے نام پر لاکھوں روپے جاری کئے۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی سہیل خان کے 8 ماہ کے دوران ہونے والے تمام کاموں پر تحقیقاتی اداروں نے کام شروع کردیا ہے۔