22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے، مریم نواز
ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲
شیئر کریں
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لانگ مارچ کے اعلان پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا "جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لے کر پاکستان پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔ 22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے۔ ڈٹ جانا چاہیے ،خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ عمران خان نے واضح کیا ہے کہ جب تک عام انتخابات کا اعلان نہیں ہوجاتا تب تک وہ اسلام آباد میں ہی بیٹھے رہیں گے۔