میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان ملک میں انتشارخانہ جنگی چاہتاہے،عوام اس کاگریبان پکڑیں گے، وزیراعظم

عمران خان ملک میں انتشارخانہ جنگی چاہتاہے،عوام اس کاگریبان پکڑیں گے، وزیراعظم

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں سوائے مخالفین کو دیوار سے لگانے کے کوئی اور کام نہیں کیا ،عمران نیازی دن رات نیب کے اوپر سوار رہتا تھا ، یہ شخص خانہ جنگی کرانا چاہتا ہے لیکن یہ اس کی بہت بڑی بھول ہے عوام اس کا گریبان پکڑیں گے ،جب میں نے قومی اسمبلی میں پہلا خطاب کیا تو اس وقت میثاق معیشت کی بات کی لیکن پایہ حقارت سے اسے ٹھکرا دیا گیا ،انتخابات کا فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کریں گے۔ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ کومکمل فعال کرنے اور غریبوں کے لئے علاج معالجے کی سہولیات کے لئے متعدد فیصلے کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے پی کے ایل آئی کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، چیف سیکرٹری پنجاب ،ڈاکٹر سعید اختر سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے گزشتہ دور کے موقع پر جاری احکامات سمیت ہسپتال کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صحافیوں کو بتایا کہ پی کے ایل آئی کی صورتحال کو بہت بہتر بنانے اور غریب اور نادارا لوگوں جن کا تعلق چاہے پاکستان کے کسی بھی علاقے سے ہو ان کے علاج کے حوالے سے فیصلے کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سعید اختر اس عظیم ہسپتال کے بانی ہیں لیکن انہیں انتہائی غلط طریقے سے یہاں سے فارغ کرکے ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایاگیا، انہیں چیئرمین بورڈ آف گورنر زپی کے ایل آئی بحال کیا گیا ہے اور میں ان کو کو مبارکباد دیتا ہوں کہ آپ عزت کے ساتھ واپس آئے ہیںاور آپ کی سربراہی میں دکھی انسانیت کی خدمت ہو گی اور ہسپتال کی کارکردگی کو بھی چار چاند لگیںگے، آپ کی قیادت میں شاندارقوی ٹیم اس ہسپتال کو چلائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہوا ہے کہ ہسپتال میں پچاس فیصد مریضوں کا کڈنی اور لیور کا علاج مفت ہوگا، جو مریض کچھ ادائیگی کر سکتے ہیں وہ بھی علاج کر اسکیں گے، باقی جو علاج کرانے کی حیثیت رکھتے ہیں وہ پوری ادائیگی کریں گے اوریہ آمدن غریبوںکے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کے لئے استعمال ہو گی ،حکومت پنجاب کا سالانہ بجٹ اس کے علاوہ ہوگا ۔ اس کے علاوہ نرسنگ یونیورسٹی کا منصوبہ جو تین سال سے تعطل کا شکار ہے اسے بھی ایک سال کے اندر مکمل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے اور متعلقہ حکام نے یقین دلایا ہے کہ اس سے نہ صرف اس ہسپتال کی نرسز کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں