میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ، کراچی کے مختلف علاقے بجلی سے محروم

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کرنے کے باعث بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہونے سے سخت گرمی میں کراچی کے شہری بلبلا اٹھے۔کئی گھنٹوں بعد کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہو گئی جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔کراچی شہر کے جن علاقوں میں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ان میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناگن چورنگی، یوپی موڑ، سر سید ٹاون، گلبرگ بھی شامل ہیں۔لیاری، کھارادر، نیا آباد، کھڈا مارکیٹ، گلستانِ جوہر، محکمہ موسمیات اسکیم 33 سمیت کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی اچانک معطل ہوئی ہے۔ڈیفنس فیز 1، 5، 6 اور 8، کلفٹن بلاک 5، گلستانِ جوہر بلاک 14، 18 اور 19، ملیر، ماڈل کالونی، شاہ فیصل کالونی، رفاہِ عام اور اطراف کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔صدر، ایم اے جناح روڈ، موبائل مارکیٹ، الیکٹرانک مارکیٹ، ہائی کورٹ میں بھی بجلی معطل ہے جبکہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں دوپہر 12 سے بجلی غائب ہے۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کی 220 کے وی کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ کر گئی ہے، ٹرپنگ کی وجہ سے منسلک گرڈ پر بجلی کی فراہمی میں اثر آیا ہے۔کے الیکٹرک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل گرڈ اسٹیشن سے آنے والی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی ہے، جس کی وجہ سے جامشورو سے کراچی لنک ہونے والی لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے۔کے الیکٹرک کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے کے باعث 45 گرڈ متاثر ہوئے ہیں، گرڈ بند ہونے سے سسٹم میں 1 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی ہوئی ہے۔پاور ڈویژن کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی ٹرانسمیشن لائن بحال کر دی ہے۔ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق این کے بلدیہ 1 اور بلدیہ 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال کر دی ہیں، بجلی کا لوڈ آہستہ آہستہ بڑھایا جا رہا ہے۔ادھر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ایم ڈی محمد ایوب نے بتایا کہ کراچی کو 400 میگا واٹ بجلی بحال کر دی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں