میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کریگا،شاہ محمود قریشی

عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کریگا،شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان سوداگر نہیں، کشمیر کا سودا نہیں کریگا،پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں،جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں، ہمیں حل کی طرف بڑھنا ہے،غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں، دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔نیویارک میں کمیونٹی سے خطاب اور میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بھارت کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی کے ساتھ امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مماثلت ہے۔مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی مثبت قدم ہے مگریہ ناکافی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں، ہمیں حل کی طرف بڑھنا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کا حل تلاش نہ کیا گیا تو دیرپا امن دستیاب نہیں ہوگا۔گزشتہ روز سی این این کو انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ غزہ پر شدید حملوں کے باوجود اسرائیل میڈیا کی جنگ ہار رہا ہے، عوامی رائے کا دبائو بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں تباہی کی وڈیوز، تصاویر اور مناظر دیکھ کر دنیا کی آنکھیں کھل رہی ہیں، دنیا بھر میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں